وزیر اعلیٰ کی چلڈرن ہسپتال میں نئے ان ڈور بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت ،لواحقین کے’’ دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا ‘‘کے نعرے

وزیر اعلیٰ کی چلڈرن ہسپتال میں نئے ان ڈور بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)چلڈرن ہسپتال میں نئے ان ڈور بلاک کی افتتاحی تقریب سے قبل وزیر اعلی محمد شہباز شریف گاڑی سے اتر کر سیدھے ہسپتال کے باہر موجود بچوں کے لواحقین کے پاس گئے اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔ لواحقین نے وزیر اعلی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور’’ دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا ‘‘کے نعرے لگائے۔ لواحقین نے وزیر اعلی کو بتایا کہ بچوں کے علاج معالجے کے لئے ایسا ہسپتال پورے پاکستان میں نہیں ۔ اس ہسپتال میں بچوں کے پیچیدہ امراض کا بھی علاج ہوتا ہے جس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں ۔ لواحقین نے وزیر اعلی کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے تڑپ رکھتے ہیں اور ان کے دکھوں کے مداوے کے لئے ہر وقت کام کرتے نظرآتے ہیں ۔ کارڈیک سرجری وارڈ کے باہر زیر علاج بچوں کی ماؤں نے بھی وزیر اعلی شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے بچوں کو یہاں علاج معالجے کی اعلی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں ۔
نعرے

مزید :

صفحہ آخر -