غریب اور مستحق لوگوں کی مالی مدد کے بغیر پُرامن و فلاحی معاشرہ کا وجود ناممکن ہے،شہباز شریف کا انٹرنیشنل چیرٹی ڈے پر پیغام

غریب اور مستحق لوگوں کی مالی مدد کے بغیر پُرامن و فلاحی معاشرہ کا وجود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل چیرٹی ڈے منانے کا مقصد خلق خدا کی بھلائی کی سرگرمیوں کے بارے میں شعور کو عام کرنا اور خیراتی اداروں کی خدمات کو سراہنا ہے۔ اللہ کے عطا کئے ہوئے حلال رزق میں سے مستحق افراد کی اپنی حیثیت کے مطابق مالی معاونت کرنا بڑی عبادت اور انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا درس ہے۔ غریب اور مستحق لوگوں کی مالی مدد کے بغیر پُرامن و فلاحی معاشرہ کا وجود ناممکن ہے، لہٰذا معاشرے کے ہرفرد کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے اعتبار سے کم وسیلہ افراد کی مدد کیلئے آگے آئے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے انٹرنیشنل چیرٹی ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلا حی معاشرے میں غریب ، نادار اور مستحق افراد کی مالی معاونت ان کا حق تصور کیا جاتا ہے اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ بغیر کسی مفاد کے محض اللہ کی رضا کے لئے مستحق افراد کو ان کا حق دیا جائے۔
پیغام

مزید :

صفحہ آخر -