پاناما کیس میں شریف خاندان کیساتھ نرم رویہ رکھا گیا، اعتزاز احسن

پاناما کیس میں شریف خاندان کیساتھ نرم رویہ رکھا گیا، اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں شریف خاندان کیساتھ نرم رویہ رکھا گیا، شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر مل کیس بھی کھلنا چاہئیے،ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں نوازشریف بڑے ملزم ہیں،ظفر حجازی نے کچھ کیا تو نوازشریف کیلئے کیا۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سنیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ظفر حجازی کو کیا ضرورت تھی ریکارڈ ٹیمپر کرنے کی ؟ظفر حجازی نے جو کیا نواز شریف کیلئے کیا۔میاں صاحب کے ساتھ ہمیشہ نرم رویہ رکھا گیا۔’’ججز بحالی تحریک میں وکلاء4 کا کردار زیادہ اور میاں صاحب کا کم تھا ‘‘۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے 10ملین ڈالر لیے تھے۔نوازشریف کالا کوٹ پہن کر گئے اور میمو گیٹ کا الزام لگا دیا۔’’نوازشریف نے سازشی کیرئیر محمد خان جونیجو کیخلاف سازش سے شروع کیا ‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف معاہدہ کر کے دس سال کیلئے باہر چلے گئے تھے۔’’اپنی مرضی سے سعودی عرب گئے اور کہتے ہیں جلا وطنی کاٹی‘‘۔نوازشریف نے بی بی شہید اور آصف علی زرداری کیخلاف مقدمات کیے،نوازنے تو اپنے وزیر اعظم کے خلاف بھی سازشیں کیں۔
اعتزاز احسن

مزید :

صفحہ آخر -