اورنج ٹرین لیکس میں شہباز شریف کی رخصتی ہو گی : پرویز الٰہی

اورنج ٹرین لیکس میں شہباز شریف کی رخصتی ہو گی : پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ّلاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس نے بڑے بھائی وزیراعظم نوازشریف کی چھٹی کرائی جبکہ اورنج لیکس میں چھوٹے بھائی شہبازشریف کی رخصتی ہو گی۔ انہوں نے اس امر کا اظہار میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ مختلف سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف پکڑے گئے تو کرپشن کے درجنوں کیس سامنے آئیں گے جبکہ انہیں ماڈل ٹاؤن لاہور میں 14 افراد کے قتل میں جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ کا جواب ہی نہیں بیگناہوں کی خونریزی کا حساب بھی دینا ہوگا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عوام کو آج جن مسائل اور پاکستان کو خارجہ محاذ پر جس بحران کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار صرف اور صرف نوازشریف ہیں۔ انہوں نے 4 سال وزیرخارجہ کا عہدہ بھی سنبھالے رکھا لیکن خارجہ تعلقات میں بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا خود تو نااہلی کا شکار ہوئے ملک کو بھی مشکلات میں چھوڑ گئے۔
پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -