قندہار ،20 افغان طالبان امن عمل میں شامل ہوگئے
قندھار (این این آئی)افغان طالبان کے 20 لیڈر اور کمانڈر قندہار شہرامن اور مفاہمتی عمل میں شامل ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امن عمل میں 20افغان طالبان کی شمولیت کے حوالے سے افغان صوبے قندہار کے پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کا کہناتھاکہ ہم طالبان سے رابطہ کرکے انہیں جنگ ترک کرنے پر کوئی نقصان نہ پہنچنے کا یقین دلارہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل قریب میں بھی متعدد طالبان لیڈر اور کمانڈرز امن عمل میں شامل ہوں گے۔
قندہار