شہبازشریف، شیخ رشید آج لندن روانہ ہوں گے، عمران خان 9ستمبرکو جائیں گے
اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن اور حکومت نے اپنی سیاسی سرگرمیاں لندن میں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،شیخ رشید اور شہبازشریف آج منگل کو لندن روانہ ہوں گے جبکہ عمران خان 9ستمبر کو لندن جائیں گے۔تفصیلات کی مطابق حکومت اور اپوزیشن کا لندن میں بیٹھک کا امکان ہے جہاں پر مختلف سیاسی اختلافات کو کچھ لے اور دے کی پالیسی پر ختم کرنے کی توقع ہے اور اس حوالے سے اپوزیشن میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید اور شہبازشریف آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ عمران خان بھی 9ستمبر کو لندن جائیں گے جہاں پر وہ اپنے بچوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔
لندن