خیبرپختونخوا، ڈینگی سے 2 مزید خواتین جاں بحق، مجموعی تعداد 15 ہو گئی
پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے دو مزید افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق ا فراد کی تعداد 15ہو گئی ہے، ڈینگی رسپانس یونٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متائثرہ دو خواتین دختر انور ( تہکال) اور ارم نوشین ( حویلیاں) دم توڑ گئیں ، اعدادو شمار کے مطابق کے روز ڈینگی فیور کے شبہ میں صوبہ بھر میں1077افراد کے ٹسٹس کئے گئے جن میں سے 267افراد ڈینگی وائرس سے متاثر پائے گئے۔ مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متائثرہ 110افراد کو داخل کیا گیا جبکہ داخل مریضوں میں سے 47مریضوں کو جوصحت یاب ہو گئے تھے فارغ کر دیا گیا۔ صوبے کے ہسپتالوں میں ڈینگی سے متائثرہ 299مریض زیر علاج ہیں۔
ڈینگی