پنجگور ، ایف سی کے قافلے پر حملہ ، 3اہلکار شہید

پنجگور ، ایف سی کے قافلے پر حملہ ، 3اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے علاقے واشک میں دہشت گردوں کا ایف سی قافلے پر حملہ‘ 3 ایف سی اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز بلوچستان کے علاقے پنجگور اور واشیک کے دریان پاک افغان سرہدی علاقے میں دہشت گردوں کے ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کی جس سے تین ایف سی ا ہلکارر شہید اور تین زخمی ہوگئے۔ ایف سی قافلہ معمول کی گشت پر تھا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دہشت گردی کے واقعے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی ایف سی اہلکاروں کو ہر ممکن بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہلکارشہید

کراچی(مانیٹرنگ دیسک) صدف سوسائٹی کے قریب پولیس مقابلے میں مولوی فضل اللہ کے کزن خورشید سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ، مارے گئے دہشتگرد ملالہ یوسفزئی ، پاک فوج کے افسران اور قائدآباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ صدف ٹاؤن کے قریب کالعدم انصارالشریعہ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تاہم زیرتعمیر عمارت میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ علاقے میں ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے، ٹی ٹی پی میں تھے اوربعد میں داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی ، مارے جانیوالوں میں مولوی فضل اللہ کا کزن خورشید بھی مارا گیا ہے،یہ سب ایک گروپ کی شکل میں تھے ایک عرصے سے کراچی میں اس گروپ کا سراغ نہیں مل رہا تھا لیکن اب یونیورسٹی گروپ کا یہ نیٹ ورک پکڑا گیا اور باقی بھی جلد تحویل میں ہوں گے۔
دہشت گرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -