شہر قائد میں بارشوں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرینگے : وزیر اعظم

شہر قائد میں بارشوں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد ...
 شہر قائد میں بارشوں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرینگے : وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے سندھ حکومت کو ہر ممکن معاونت اور مدد کی فراہمی جاری رکھی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کراچی میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو کراچی میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور ازالے کے لیے لگائے گئے تخمینے پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے سندھ حکومت کی معاونت ومدد فراہم کی جائے گی۔ صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت اور مدد کی فراہمی جاری رکھی جائے، کراچی کے عوام کی مشکلات کم کرنے اور نقصانات کے ازالے کیلئے موثر اور فوری انتظامات کیے جائیں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے جائیں۔
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -