ڈیفنس ، معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک دوست کو قتل ، دوسرے کو زخمی کر یا
لاہور (اپنے کرائم ر پو رٹر سے) ڈیفنس اے میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک دوست کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔پو لیس نے لا ش کو مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس موڑ کے قریب پیش آیا جہاں حساس ادارے کے سابق آفیسر کے بیٹے شیخ ماجد نے فائرنگ کرکے اپنے دوست علیم لیاقت کو قتل جبکہ عباس کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش اور زخمی نوجوان کو سی ایم ایچ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین کی جا نب سے درخواست مو صو ل ہو گئی ہے، جلد کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔