ریس کورس پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری کوہوٹل سے گرفتار کرلیا
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ریس کورس پولیس نے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم راولپنڈی میں خاتون کو قتل کر کے لاہور میں روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا۔ پو لیس ذرائع کے مطا بق مخبر خا ص سے اطلاع ملی کہ راولپنڈی میں قتل کے مقدمے کا ملزم ریس کورس کے علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں رہ رہاہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید احمد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2011میں راولپنڈی میں ایک خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور روپوش ہو گیاجس کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تھا۔ ریس کورس پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔