فیکٹری ایریا،چاند رات کو فائرنگ سے جاں بحق، کمسن دانیال سپرد خاک

فیکٹری ایریا،چاند رات کو فائرنگ سے جاں بحق، کمسن دانیال سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں چاند رات کو فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 7سالہ دانیال کے قاتلوں کو 5روز گزر جانے کے باوجود گرفتار نہیں کیا جاسکا ، 7سالہ دانیال کی نعش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی تو گھرمیں کہرام برپا ہوگیا اوروالدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ کے رہائشی فیصل اور وارث نے بچوں کے مابین لڑائی کے دوران طیش میں آکر ایک دوسرے پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں گلی سے گزرنے والا راہگیر 7سالہ بچہ دانیال شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ فیصل اور وارث ایک دوسرے کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں پارٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تاہم 5روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔دوسری جانب عید کے روز 7سالہ دانیال کی نعش نماز جنازہ کے لئے اٹھائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی، کمسن مقتول دانیال کو عید کے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -