باٹا پور میں نامعلوم افردا نے 45سالہ شخص کو زندہ جلا دیا

باٹا پور میں نامعلوم افردا نے 45سالہ شخص کو زندہ جلا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) باٹا پور کے علاقے میں نامعلوم افردا نے 45سالہ شخص کو زندہ جلا دیا ، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے سوزو واٹر پارک کے نزدیک نہر کے کنارے نامعلوم افراد نے 45سالہ شخص کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کوطبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق جھلس کر مرنے والے شخص کی شناخت نہ ہو سکی ہے نہ ہی اس بات کی تصدیق ہو سکی ہے کہ اس نے اپنے آپ کو خود آگ لگائی یا اسے کسی نے جلایا تھا ،جب اسے ہسپتال لے جایا گیاتو وہ برے طریقے سے جھلسا ہو ا تھا اور بیان دینے کے قابل نہ تھا ۔ اس کے لواحقین کی تلاش جاری ہے ان کے سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ڈی ایس پی مناواں شیخ غیاث کے مطابق واقعہ خودکشی کاہے۔

مزید :

علاقائی -