غیر قانونی ہتھیار رکھنے والے 3 ملزم گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہتھیار رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلئے ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمدہو ئی ہیں ۔ ملزمان میں حاجی الیاس ، یاسراور رسول پٹھان وغیر ہ شامل ہیں ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر تصدیق کے کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر تھے۔