ڈیرہ ‘ جھوک اترا ‘ جمشید دستی کی زیر قیادت سرائیکی صوبہ کے حق میں ریلی
ڈیرہ غازیخان‘جھوک اترا(بیورو رپور ٹ ‘نمائندہ پاکستان)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید خان دستی نے جھوک اترا میں سرائیکی صوبہ کے قیام اور جاگیردارانہ نظام (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کے خلاف نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب کی عوام مردہ گھوڑوں میں جان ڈالنے کی بجائے باصلاحیت نئے امیدواروں کو منتخب کراکے تبدیلی لائیں تاکہ اسمبلیوں میں سرائیکی صوبہ کی جنگ لڑی جا سکے غدار جاگیردار عوام کو غلام رکھنا چاہتے ہیں ستر سالہ انگریز کا نظام نا منظور ہے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے نواز شریف کی نااییلی سے امید زندہ ہوئی ہے یوں کرپٹ سسٹم لوٹ گھسوٹ کا جر سے خاتمہ وقت کی ضرورت ہے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ڈیرہ غایخان والوں کو اس وقت وزارتیں ملیں جب کشتی میں سوراخ ہو چکا لغاری کھوسہ کے خلاف نہیں وڈیرہ شاہی کے نظام کے خلاف نکلا ہوں مظفر گڑھ میں ایسے نظام کا خاتمہ کر دیا ڈیرہ ،راجن پور والوں کو جاگنا ہو گا جلد بڑے جلسے کروں گا پی ٹی آئی سے اتحاد ہے مگر جہاں مردہ گھوڑوں کو ٹکٹ دیے گئے وہاں پر اپنا امیدوار کھڑا کروں گا امیدوار این اے 173پی ٹی آئی رہنماء ملک محمد رمضان جڑھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جاگیرداروں نے ستر سالوں سے ملکی سیاست کو ہائی جیک کر کے مفادات حاصل کرتے رہے ہیں ان کا راستہ ووٹ کی پرچی سے روکا جا سکتاہے گودا اور اس کا بیٹا نا منظور ہے عوام اب عوامی نمائندوں کو اسمبلی میں بھیجیں گے سرائیکستان قومی اتحاد کے ڈویژنل صدر و امیدوار پی پی حلقہ 246عبدالحئی خان چانڈیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبہ سرائیکستان کے قیام اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہر تحریک کا حصہ ہیں سرداروں جاگیرداروں اور ان کے بیٹوں کو ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے ہمیں اپنا انتخاب بدلنا ہو گاقبل ازیں پل ڈاٹ سے ملک رمضان جڑھ کی جانب سے نکلنے والی ریلی جس میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ خصوصی طور پر شریک تھے ان کا جگہ استقبال کیا گیاجھوک اترا موڑ پر ایس کیو آئی کے رہنماء عبدالحئی چانڈیہ اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے ریلی شرکاء کا شاندار استقبا ل کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ڈھول کی تھاپ پر جھومر پیش کی گئی شرکاء نے جمشید خان دستی ،ملک رمضان جڑھ اور عبدالحئی چانڈیہ کے حق میں نعرے مارے اور سرائیکستان صوبہ کے حق میں مظاہرہ کیا س موقع پر حضرت خواجہ تاج رسول شاہجمالی ،محمد علی خان دستی غلام رسول خان چانڈیہ ،ملک کامران جڑھ ،فضل عباس ظفر ،عاشق حسین صدقانی ،غلام اکبر جتوئی ،عاشق حسین جتوئی کونسلر ،غلام اکبر آرائیں ،ڈاکٹر مرید حسین سیوڑہ ،ملک عبدالمجید سیوڑہ ،عبدالحئی بیڑانی ،محمد اعظم بیڑانی ،محمد عابد کھجانی ،محمد اقبال بیڑانی،رانا حاجی موسیٰ اترا،ملک مصطفی جڑھ ،محمد عابد میرانی ،غلام شبیر میرانی مصطفی میرانی ،ارباب ناصر حسین ،نذر حسین جتوئی ،ملک نذر کلو ،مجید خان وڈانی، میاں فہیم اختر ،میاں مستقیم اختر ،عبدالحکیم خان سکھانی ،محمد نواز قسمانی ،محمد اقبال قسمانی ،ملک شعیب سیوڑہ و دیگر ہزاروں افراد موجود تھے ۔
سرائیکی صوبہ ریلی