مسلم لیگ ن عوامی امنگوں پر پورا اترے گی ،احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف محسن جنوبی پنجاب ہیں جنھوں نے ترقیاتی کاموں کا رخ جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
کی جانب موڑ دیا ہے، این اے176اورحلقہ پی پی 251میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جارہے ہیں ،عید کے اس خوشی کے تہوار کے موقع پرہمیں اپنے ارد گرد غریب اور محتاجوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے ،معاشی بد حالی کا شکار لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدکے روز ہنجراء ہاؤس دائرہ دین پناہ میں عمائدین شہر سے ملاقات کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء سمیت سابق چییرمین ضلع کونسل ملک محمد افضل ہنجراء،ضلعی وائس چےئرمین ملک غلام قاسم ہنجراء،سابق ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ملک نصیر الدین ہنجراء،چےئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار، جنرل کونسلر وسبزی منڈی کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید،سابق کونسلر عاشق حسین،معروف سماجی شخصیت حاجی رضا خان گورمانی،مہرذولفقار کلاسرہ،ملک عابد حسین برار،محمد اظہر فاروق ودیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادبھی موجودتھی، ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں مستحقین کو نہیں بھولنا چاہیے ،مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،مسلم لیگ ن عوامی امنگوں پر پورا اترے گی تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نازک دور سے گزر رہاہے، پوری قوم کی دعائیں اور حمایت بہادر ا فواج پاکستان کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہمسلم لیگ ن کی قیادت میں تمام بحرانوں پر قابو پاکر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور اقوام عالم میں با وقار مقام دلا کر تعمیر وترقی کا سنگ میل عبور کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی251اور این اے176میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ سحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر اقدامات کئے گئے ہیں جن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن،20بیڈز پر مشتمل چلڈرن وارڈ جوکہ تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا جبکہ 10بیڈز پر مشتمل کارڈیالوجی وارڈ اور10بیڈز پر مشتمل کڈنی وارڈ جس میں ڈائیلیسز کیلئے جدید مشینری لائی جا چکی ہے‘جبکہ ہسپتال میں سنٹرل کلینیکل لیبارٹری بھی قائم کی جارہی ہے جس میں24گھنٹے ہر قسمی فری ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
احمد یارہنجراء