چوک سرور شہید میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش 3بیٹے،2بیٹیاں شامل تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال منتقل

چوک سرور شہید میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5بچوں کی پیدائش 3بیٹے،2بیٹیاں شامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،کوٹ ادو(وقائع نگار+تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی قصبہ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
چوک سرور شہید کے چک نمبر543ٹی ڈی اے رہائشی عبدالغفور نامی شخص جسکی بیوی کو ڈلیوری کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفرگڑھ لایا گیا جہاں اسکے ہاں5بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی ہے،جس میں 3بیٹے اور2بیٹیاں شامل ہیں جو کہ تمام صحت مند اور نارمل ہیں، 5بچوں کی پیدائش پر عبدالغفور کے گھر میں خوشیاں منائی جا رہی ہیں اور تمام گھر والے بچوں کی پیدائش پربے حد خوش ہیں،واضح رہے کہ مذکورہ خاتون کے ہاں3سال قبل بھی 5بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور اس وقت پیدا ہونے والی پانچو ں بیٹیاں تھیں۔دریں اثناء عبدالغفور نامی شخص کے ہاں بیک وقت پیدا ہونیوالے پانچوں بچوں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بچوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر پہلے چلڈرن کمپلیکس میں لے جایا گیا۔مگر ہسپتال انتظامیہ نے جگہ کی کمی کا کہہ کر بچوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا۔جس کے بعد پانچوں بچوں کو نشتر ہسپتال کے امراض اطفال وارڈ طبی نمبر19کے نوزائیدہ بچوں کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ ان میں 3لڑکے اور دولڑکیاں ہیں۔جنہیں انکوبیٹرمیں رکھا گیا ہے۔