کوٹ ادو،لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت ،بروقت آپریشن نہ ہونے سے بچی جاں بحق

کوٹ ادو،لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت ،بروقت آپریشن نہ ہونے سے بچی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو میں لیڈی ڈاکٹرکی غفلت اور بر وقت آپریشن نہ کرنے سے ننھی پری جاں بحق،اس بارے تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر6کوٹ ادو کے رہائشی رانا محمد سلیم کی بیٹی حمیرا سلیم جس کا ڈلیوری کیس تھا کو ٹرو کی شب 2بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کیایمر جنسی لیبر روم میں لایا گیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نرمین بخاری ایمرجنسی لیبر روم میں ڈیوٹی پر تعینات ہونے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
کے با وجود سٹاف روم میں سو رہی تھی مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں لیڈی ڈاکٹر کو اٹھانے کی کوشش کی جس پر ڈاکٹر صاحبہ برہم ہو گئی کہ اسے ہاتھ کیوں لگایا اور مریض کو دھکے دے کر باہر نکال دیا جس پر مریض کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی، 5 گھنٹے گزر جانے کے بعد تک ایمرجنسی ڈلیوری مریض کا چیک اپ نہ کیا گیا،اس بارے جب چیف ایگزیکٹر افیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد مگسی کو شکایات کی گئی تو رات 2 بجے ہونے والا آپریشن صبح 11بجے ہوا ،اپریشن کے بعد بچی پیدا ہو ئی جو کہ جاں بحق ہو گئی،اس بارے خاتون حمیرا سلیم کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچی جاں بحق ہوئی ہے، اگر ڈلیوری بروقت ہو جاتی تو بچی کی جان بچ سکتی تھی،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔