پنجاب بھر میں ہسپتالوں ‘ ائیر پورٹس ‘ ریلوے اسٹیشنوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی سخت کر نے کا حکم
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس نے رحیم یارخان سمیت(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
صوبہ بھرکے اضلاع کے پولیس افسران کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ ملک میں جاری کشیدگی کے پیش نظراورپنجاب میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاعات کی وجہ سے اپنے اضلاع کے سرکاری ونجی ہسپتالوں،اےئرپورٹس،ریلوے اسٹیشنز،ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز،مساجد،امام بارگاہوں،سرکاری ونجی دفاتروعمارات کی سیکورٹی مزیدسخت کرنے کاحکم دیاہے اورافسران کوہدایت کی ہے کہ وہ سیکورٹی ڈیوٹیاں روزانہ کی بنیادپرچیک کرکے رپورٹ بھجوائیں اس سلسلہ میں ضلعی پولیس افسرنے تمام سرکل افسران وایس ایچ اوزکواحکامات پرعملدرآمدکرنے کی ہدایت کی ہے۔