میانمار میں انسانیت پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے ‘ اسلامی کونسل کا اجلاس بلایا جائے ‘ دوست محمد کھوسہ
ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کھوسہ نے عیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد مختلف وفود اور شہریوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ سنت ابراہیمی کا واضح پیغام یہ ہے کہ اﷲ کے راستے میں اپنی بہت عزیز سے عزیز اور محبوب شے قربان کر دی جائے کہ یہی اﷲ کے قریب ہو نے کا سب سے بڑا عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ کے احکامات کی بجا آوری کے بعد انسانوں سے محبت کا درس دیا ہے آج یہاں لوگ تو دو وقت کی روٹی ‘ تن دھانپنے کیلئے کپڑے اور سر چھپانے کیلئے چھت کی تگ و دو میں زندگیاں ختم کر کے بیٹھتے ہیں ‘ وہاں آج میانمار میں انسانیت پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے میانمار کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے مظالم پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ۔