اﷲ کی رضا اور خوشنودی ہی دراصل انسان کی متاع ہے ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

اﷲ کی رضا اور خوشنودی ہی دراصل انسان کی متاع ہے ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے عید قربان میں رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لیے ایک عظیم (بقیہ نمبر3صفحہ12پر )
درس ہے۔ ایک بندہ مومن اپنے خالق و مالک کی رضا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لیے کمربستہ ہو جاتاہے۔ اللہ کی رضا اور خوشنودی ہی در اصل انسان کی متاع ہے اور یہی دنیا و آخرت میں اس کے لیے عزت و وقار کی ضامن ہے۔وہ شہدا اے پی سی ہائی سکول کے گراؤنڈ میں عید الضحی کے خطبہ دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پیارا وطن پاکستان بھی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے جس کے حصول کے لیے مسلمانان برصغیر نے لاکھوں جانیں نچھاور کیں۔ کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ کلمہ طیبہ کے آفاقی نظریہ پر بننے والی اس مملکت خدا داد میں ستر سال سے ایک دن کے لیے بھی قرآن و سنت کا نظام نافذ نہیں ہوسکا بلکہ آج تو حکمرانوں کی طرف سے اسے سیکولر اور لبرل ملک بنانے کے نعرے اور دعوے بھی بڑی ڈھٹائی سے کیے جارہے ہے۔ملکی اقتدار و اختیار انگریز کے پروردہ ٹولے کے ہاتھ میں ہے یہی وہ ٹولہ تھا جس سے آزادی کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے تاریخ انسانی کی سب سے بڑی ہجرت کی۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم تحریک پاکستان کے جذبہ سے دوبارہ اٹھے اور اقتدار پر قابض بددیانت اور کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کر کے دیانتدار اور صادق و امین قیادت کا انتخاب کرے۔ جماعت اسلامی اس کرپٹ ٹولے کے خلاف اقتدار کے ایوانوں، عدالتوں اور ملک کے گلی کوچوں میں’’کرپشن فری پاکستان‘‘ اور ’’احتساب سب کا‘‘ تحریک چلارہی ہے۔آئیے پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے سب مل کر اس کرپٹ و استحصالی نظام کو دریا برد کریں اور ملک میں نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے لیے اپنا تن من دھن اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے لگادیں۔ دریں اثناء ڈاکٹر سید وسیم اختر نے بہاول پور ویسٹ منیجیمنٹ کمپنی کے چیئر مین عقیل نجم ہاشمی ،ایم ڈی نعیم اختر،منیجر آپریشن امتیاز اللہ اور ان کی پوری ٹیم کو عیدکے موقع پر شہر بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پورے شہر میں عید کے تینوں ایام میں ان کی ٹیم نے شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے بہترین کام کیا ۔