میانمار کے مسلمانوں پر مظالم حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے ‘ ذوالفقار کھوسہ

میانمار کے مسلمانوں پر مظالم حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے ‘ ذوالفقار کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر) سابق گورنر پنجاب سینئر سیاستدان اور سینیٹر سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ میانمار کے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں حکومت نا صرف (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )
اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے بلکہ اس مسئلے کی سنگینی پر او آئی سی اور اقوام متحدہ پر بھی آواز بلند کرکے ‘ اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ نبی پاک حضرت محمد ؐ نے امت مسلمہ کو ایک جسم کی ماند قرار دیا تھا کہ اس جسم کے کسی حصے کو تکلیف ہوتو سارے وجود میں محسوس کی جاتی ہے ۔ میانمار میں نا بزرگوں کا احترام کیا جا رہا ہے ‘ نا بچوں پر ترس کھایا جا رہا ہے اورنہ ہی خواتین کی عزتیں محفوظ ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ سب کچھ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ دریں اثناء عیدالاضحی کے موقع پر بلوچ اقوام کے وفود اور شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے یہ بھی کہا عیدالاضحی نا صرف اﷲ کے برگزیدہ پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی سنت ہے بلکہ ایک پیغام ہے کہ اﷲ کے قرب کیلئے اپنی عزیز ترین چیز کی قربانی ضروری ہے یہ ایثار بھی اور اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی بھی ہے ۔ اس موقع پر مختلف وفود نے کھوسہ گروپ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔