موٹروے پولیس کی جانب سے ٹال پلازوں پر خصوصی عید سٹال
ملتان(وقائع نگار)ڈی آئی جی سنٹرل زون مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ہائی ویزائیڈ موٹروے پولیس ملتان نے سیکٹر میں عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے۔اس (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
موقع پر ہڑتال پلازوں پر خصوصی اسٹال لگائے گئے۔بچوں میں گفٹ ہیمپر بھی تقسیم کیے ۔غریب اور نادار لوگوں میں کھانا بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی موٹروے پولیس چوہدری غلام جعفر نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحی ایثار کا درس دیتی ہے ۔پس افسران لوگوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ایثار کو اپنا وطیرہ بنائیں۔زائد کرایہ وصول کرنیوالی گاڑیوں کے ڈرائیورز ومالکان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس اوورچارجنگ کیخلاف مہم کے دوران اب تک 5لاکھ سے زائد رقم مسافروں کو واپس کرچکی ہے اور گاڑیوں کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ایس ایس پی موٹروے پولیس چوہدری غلام جعفر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سرور علی اور دوسرے افسران کے ہمراہ عید کا کھانا کھایا۔افسران آپس میں گھل مل گئے۔بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔
موٹروے پولیس