عید تعطیلات کا اختتام،تعلیمی ادارے ،سرکاری ونجی دفاتر،مالیاتی ادارے اور تجارتی مراکز آج کھل جائینگے محکمہ اوقاف درگاہوں پر کیش اوپننگ کریگا

عید تعطیلات کا اختتام،تعلیمی ادارے ،سرکاری ونجی دفاتر،مالیاتی ادارے اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،رحیم یارخان(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر ،سپیشل رپورٹر، جنرل رپورٹر،خبر نگار خصوصی ،بیورونیوز ) عیدالاضحی کی 4روزہ تعطیلات(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کے افتتاح پر تعلیمی ادارے سرکاری ونجی دفاتر مالیاتی ادارے اور تجارتی مراکز آج منگل کو دوبارہ کھل جائینگے دریں اثناء عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث محکمہ اوقاف سرکل 1 گزشتہ روز سوموار کو درگاہ حضرت شاہ شمسؒ پر کیش اوپننگ نہیں کر سکا۔ آج سرکل 1 اور سرکل 2 کی جانب سے درگاہ حضرت شاہ شمسؒ ، درگاہ حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی ؒ اور درگاہ حضرت شاہ رکن عالم ؒ پر کیش اوپننگ کی جائے گی۔علاوہ ازیں ملتان کے کالجز میں نئے سیشن میں داخلوں کا سلسلہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد دوبارہ شروع ہوگا جبکہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ، نواز شریف زرعی یونیورسٹی، انجینئر نگ یونیورسٹی میں بھی آج سے تدریسی کام شروع ہوگا ۔زکریا یونیورسٹی حکام کے مطابق طلبا کیلئے ہاسٹل آج کھول دئے جائیں گے۔
عید تعطیلات افتتاح