کس نے کہاں عید منائی ؟

کس نے کہاں عید منائی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،کوٹ اسلام (سٹی رپورٹر،وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دربار(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

عالیہ حضرت موسی پاک شہید ؒ ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے دربار عالیہ حضرت بہاؤ الدین زکریاؒ ، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے شاہی عید گاہ خانیوال روڈ ، عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے عید نماز مظفر گڑھ، سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبد الوحید آرائیں ،سمیت سیاسی شخصیات نے اپنے آبائی شہروں میں نماز عید ادا کی۔جبکہ آر پی او ،کمشنر ،ڈپٹی کمشنر اور سی پی او ملتان نے عیدالاضحی کی نماز عید پولیس لائن ملتان میں ادا کی گئی آرپی او سلطان اعظم تیموری ،کمشنر ملتان ڈویژن بلال بٹ،ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ اورسی پی او ملتان چوہدری محمد سلیم نے عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا۔امام بارگاہ وادی حسین عید کی نماز علامہ سید یاسر عباس نقوی نے پڑھائی ،جس میں حاجی غلام جعفر سرگانہ(سابق ایم پی اے )میاں محمد رضا سرگانہ (چیئرمین ضلع کونسل خانیوال )لالہ غلام عباس سرگانہ ،میاں غلام مرتضی سرگانہ ،سید غضنفر عباس نقوی کیپٹن سید محمد باقر نقوی ،میاں محمد عباس سرگانہ نے نماز عید ادا کی ،جامعہ مسجد ابراہیم میں عید کی نماز 6.30پر ادا کی گئی، نماز عید قاری خالد محمود نے پرھائی ،جس میں چوہدری عبدالعزیر سہو ،محمد عمران چوہدری ،زاہد حفیظ قریشی ،چوہدری صفدر الٰہی سہو ،رانا عدنان زاہد ،ملک زاہد محمود ،چوہدری ریاض سہو،چوہدری جواد ارشدآرائیں ،رانا امجد حسین ،محمد عارف جاوید ،چوہدری ساجد ،ملک شاہد محمود،چوہدری شاہد ندیم ،رانا خالد فاروق، محمد نعیم حبیب قریشی نے ادا کی ، جامعہ مسجد اہلحدیث محمدی میں چوہدری محمد رفیق آرائیں (چیئرمین یوسی کوٹ اسلام )چوہدری عبدالرشید،محمد شفیق آرائیں نے اداکی ، جامعہ مسجد غوثیہ میں مہر اظہر تھراج (سابق ناظم کوٹ اسلام )مہر ہارون ناصر تھراج ،مہر عدنان تھراج ،ڈاکٹر غضنفر عباس تھراج ،پیر سید سجاد حسین شاہ نے ادا کی ،جامعہ مسجد امیرمعاویہ میں حاجی امان اللہ قریشی ،نازش علی قریشی ،محمد نصراللہ قریشی ،حاجی عطااللہ قریشی ،حاجی ثناء اللہ قریشی ،پیر سید کبیر حسین شاہ نے اداکی ،جامعہ مسجد عثمان میں راشد محمود چوہدری ،چوہدری عبدالرشیدنے ادا کی ،جامعہ مسجد قبا میں ڈاکٹر محمد اکبر شاہد،محمد رمضان ،حاجی محمد ،مظہر نے ادا کی ،جامعہ مسجد فاروق اعظم میں عدنان احمد محسن ،محمد صادق ،ڈاکٹر اجمل ،سید برکت علی ،خضر حیات ،محمد ندیم ،محمد عمران ،ابرار احمد ،شبیر احمد نے ادا کی ،جبکہ مرکزی عید گاہ باگڑ سرگانہ میں میاں اطہر سرگانہ ،میاں آفتاب سرگانہ ،حاجی جواد احمد سرگانہ،حاجی سجاد احمد ،میاں احتشام سرگانہ ،مہر اقبال حسوآنہ،میاں علی نوازش سرگانہ ،میاں سراج احمد سرگانہ ،میاں مجاہد شاکر سرگانہ نے ادا کی ،اور تمام مساجد میں ملک کی سلامتی اور امن کے لئے دعا کی۔