عید پر ٹینریز ایسوسی ایشن کا ایکا،کھالوں کی قیمتیں گرادیں

عید پر ٹینریز ایسوسی ایشن کا ایکا،کھالوں کی قیمتیں گرادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پر ٹینریز ایسوسی ایشن نے ایکا کرتے ہوئے جانوروں کی کھالوں کی قیمتیں انتہائی حد تک گرادیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مجبوراً کوڑیوں کے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

بھاؤ کھالیں فروخت کرنا پڑیں ۔ ملتان شہر سمیت دیگر علاقوں میں بکرا اور دنبے کی کھال صرف50روپے سے150روپے تک فروخت ہوتی رہی جبکہ گائے ‘بیل کی کھال 700روپے سے1200روپے تک اور اونٹ کی کھال صرف ایک ہزار روپے میں فروخت ہوتی رہی ۔ کھالیں خراب ہونے کے ڈر سے لوگوں نے قربانی کے فوراً بعد کھالوں کو فروخت کردیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینریز ایسوسی ایشن نے خوب لوٹ مار کی۔ ایک رپورٹ کے مطابق قربانی کے موقع پر انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی کھالوں کی قیمتیں گرادی جاتی ہیں تاکہ مسلمانوں سے یہ کھالیں سستے داموں خرید کر ان کا سامان بنا کر مہنگے داموں فروخت کیا جاسکے اور زیادہ منافع کمایا جاسکے۔ اس عید پر بھی انٹرنیشنل مارکیٹ میں جانوروں کی کھالیں انتہائی نچلی سطح پر پہنچادی گئی تھیں جس کی وجہ سے اس سال ملک بھر میں کھالوں کا کاروبار گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے کم رہا۔
کھال قیمتیں