بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، خورشید شاہ

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (بیورو رپورٹ )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کا نظام چلنا چاہئے، ہم ن لیگ کی حکومت کے خلاف نہیں، چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہا، دنیا کو یہ باور نہیں کراسکے کہ ان کی وجہ سے کتنا نقصان اٹھایا۔سکھر میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوچنا چاہیے کہ امریکا کیوں پاکستان کو دھمکی دیتا ہے ٗدہشت گردی کے خلاف جنگ پر 12 ہزار 5 سو ارب روپے ضائع ہوگئے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزراء اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو ادارے کمزور ہوں گے، ادارے کمزور ہوں گے تو ملک کمزور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے زیادتی کی کیون کہ حکومت کی اولین ترجیح غریبوں کی جیبوں سے پیسے نکلوانا ہے، یہ لوگوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقے نکالتے ہیں، ہم (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف نہیں ہیں، آج بھی پیپلز پارٹی اس بات پر قائم ہے کہ جمہوریت کا نظام چلنا چاہئے، ہم چاہتے ہیں (ن) لیگ کی حکومت اپنی مدت پوری کرے کیوں کہ جمہوریت ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتی ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی صورتحال بہت خطرناک ہے، آج ہم کشمکش کے حالات میں ہیں، ریاست کمزور ہوتی جا رہی ہے جب کہ پاکستان کسی اور کے نہیں اللہ کے رحم و کرم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بحران کا شکار ہے، حکمرانوں اور اداروں میں تصادم نظر آتا ہے،یہ رقم ملک پر خرچ ہوتی تو آج پاکستان خوشحال ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑتا رہا، مگر دنیا کو باور نہیں کراسکا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکو مت نے بجلی اتنی مہنگی کردی ہے کہ لوگ بجلی کا بل دینے سے قاصر ہیں، پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی 8روپے فی یونٹ تھی، آج 14 روپے یونٹ ہے ٗملک بحران کا شکار ہے اور اداروں میں تصادم نظر آتا ہے۔قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ