منصوبہ بندی میں قریبی لوگ شامل ہوسکتے ہیں ، خواجہ اظہار الحسن

منصوبہ بندی میں قریبی لوگ شامل ہوسکتے ہیں ، خواجہ اظہار الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ مجھ پر حملے کی منصوبہ بندی میں ایسے لوگ شامل ہوں جو میرے قریب ہیں کیونکہ میں نے اپنے نماز کے شیڈول اور جگہ کو خفیہ رکھا تھا اور صرف گزشتہ رات ہی شیڈول تبدیل کیا تھا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے قریبی لوگوں کو معلوم تھا۔ انہوں نے خود پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے میں ایم کیو ایم لندن کے ملوث ہونے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وثوق سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ حکومت کو اس کی تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کرنا چاہئے۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ لندن سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات آرہے ہیں تو کچھ بھی ممکن ہے لیکن پولیس کا یہ کام ہے کہ وہ ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر تحقیقات کو آگے بڑھائے اور ہمیں بھی آگاہ کرے اور قوم کو بھی آگاہ کرے۔