وزیر داخلہ سندھ کا شہید اہلکار ایک کروڑ امداد کا اعلان
کراچی(کرائم رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ نے خواجہ اظہار الحسن پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار محمد معین کے اہل خانہ کے لئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ شہید اہلکار کی ریٹائرمنٹ تک اس کے اہل خانہ کو پوری تنخواہ ادا کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کے دو رشتہ داروں کو ملازمتیں دینے اور زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج ہوگا۔ ہر طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ کا حملہ آور کو ہلاک کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔