عالمی برادری برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھائے :امیر مقام

عالمی برادری برما میں مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھائے :امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ برما میں انسانیت سوزواقعات اور مسلمانوں پرظلم وستم کیخلاف یونائیٹڈنیشن فی الفورایکشن لے ،برمامیں مسلمانوں کاقتل عام ناقابل قبول اور باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری بالخصوص اسلامی تعاون وتنظیم(او آئی سی) کیساتھ ملکرروہنگیامسلمانوں کیساتھ اظہاریکجہتی اورانکے حقوق کے مفادات کاتحفظ کرتارہیگا،عالمی برادری بھی برما میں مسلمانوں پرمظالم کیخلاف آواز اٹھائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنگوٹہ،سوات میں اپنی رہائشگاپرصوبے بھرسے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات اورایک پروقارشمولیتی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مشکل کی کسی بھی گھڑی میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیرعوام کاساتھ دیاہے خواہ وہ زلزلہ ہو،سیلاب ہویااورقدرتی آفت،ہمیشہ پسماندہ علاقوں کے عوام کی ترجمانی کی ہے اورانکے فلاح وبہودکیلئے آوازاٹھائی ہے۔انہوں نے کہاکہ جوعزت ملی ہے وہ عوام کی محبت،تعاون اورعوام کی دعاؤں کی مرہون منت ہے جومیر ی حیثیت سے کئے گنازیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت سے تعلق رکھنے والے ملاکنڈڈیژن کے تمام ترقیاتی اورعوام کی فلاح وبہبودکے منصوبوں کی منظوری لی جاچکی ہے جن کی ثمرات سے جلدملاکنڈڈویژن کے عوام مستفیدہوجائیں گے، جن میں پورے ملاکنڈسمیت چکدرہ سوات کیلئے مردان سے 3ارب روپے کی لاگت سے 12قطرسوئی گیس پائپ جس پر50فیصدکام مکمل ہوچکاہے جبکہ باقی ماندہ پرکام برق رفتاری سے جاری ہے، تین ارب روپے کی لاگت سے چکدرہ تھانہ میں220-KVگرڈسٹیشن جس پر60فیصدکام ہوچکاہے اورجس کی تکمیل سے ملاکنڈڈویژن میں نہ صرت اوورلوڈنگ کامسئلہ ختم ہوجائیگابلکہ کم وولٹیج سے بھی عوام کوچھٹکارامل جائیگا،موجودہ چکدرہ فتح پور82کلومیٹرروڈکیلئے معیاری بہتری کیلئے4ارب روپے کی لاگت سے منصوبے پرکام برق رفتاری سے جاری ہے،12ارب روپے کی لاگت سے بحرین کالام روڈ بمعہ 22پل پربھی کام کاآغازہوچکاہے،چکدرہ کالام ایکسپریس وے اوربشام خوازہ خیلہ ایکسپریس ویز کی سروے فیزیبیلٹی بھی آخری مراحل میں ہے جو100ارب روپے کامنصوبہ ہے ،ملاکنڈڈویژن کومتبادل اوراپنی بجلی کی فراہمی کیلئے دوبڑے منصوبے زیرعمل ہیں جن میں الائی بشام شانگلہ ٹرانزمشن لائن اورگولن گول چترال دیرچکدرہ ٹرانزمشن لائن جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان دوبڑے منصوبوں کی تکمیل ملاکنڈڈویژن کے عوام کونیشنل گرڈکی بجائے مقامی بجلی گھروں سے بجلی ملناشروع ہوجائیگی۔ انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے روشن مستقبل ،ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے منصوبوں کاسہراپاکستان مسلم (ن) کے سرہے،عملی تبدیلی کی مثال ہم نے پیش کردی ہے،مخالفین کی طرح تبدیلی کاغذوں تک محدودنہیں رکھتے بلکہ عملی نمونہ پیش کرنے تک چھین سے نہیں بیٹھتے۔