لنڈی کوتل:باراتیوں سے بھری گاڑی الٹ گئی،2 افراد جاں بحق ،15 شدید زخمی
خیبر ایجنسی (بیورو رپورٹ) لنڈی کوتل میں باراتیوں سے بھری گاڑی الٹنے سے دو افراد جاں بحق اور پندرہ شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دئیے گئے جہاں سے زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ،سر کاری ذرائع لنڈیکوتل کے علاقہ نیکی خیل سے شیخ وال بارات لے جانے والی گاڑی خیبر ذخہ خیل سلطان خیل میں پاک افغان شاہر اہ پر الٹ گئی جس میں دو نوجوان تیرہ اسالہ حمزہ اور پندرہ سالہ حسنین موقع پر جاں بحق ہو گئے اور تقریبا پندرہ افراد زد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دئیے گئے جہاں پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں تینخواتین بھی شامل ہیں واضح رہے رہے کہ لنڈیکوتل میں عید کے موقع پر زیادہ تر علاقوں میں شادیوں کا سیزن شروع ہو جاتی ہیں اور تقریبا ہر سال بارات لے جانے کے وقت یا ہوائی فائرنگ کے دوران اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں اس لئے علاقے کے علماء اور بااثر لوگوں نے کئی بار بارات لے جانے پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی لیکن پھر بھی شادی کے دوران لوگ بڑے بڑے بارات لے جا تے ہیں۔