شہید کانسٹیبل اعجاز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید کانسٹیبل اعجاز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل اعجاز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل اعجاز علی ولد بلوچ خان کی نمازجنازہ پیر کو پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کردی گئی۔پولیس کے خصوصی دستے نے اس موقع پر شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔نماز جنازہ میں،ایڈیشنل آئی جی کراچی،مشتاق احمد مہر، زونل ڈی آئی جیز ضلعی ایس ایس پیز کے علاوہ دیگر سینئر پولیس افسران،سمیت رینجرز کے افسران اورشہیدکانسٹیبل کے ورثا، دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہیدکے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقوعے میں ملوث ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔