الخدمت نے 2ہزارسے زائد خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا
کندھ کوٹ(نامہ نگار )الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 02ہزارسے زائد خاندانوں میں عیدقربان کا گوشت تقسیم کیاگیا الخدمت میڈیکل سینٹرگولیمارمیں تقریب کا انعقاد کیاگیا ضلعی صدر ڈاکٹرامان اللہ بلوچ کاکہناکے یتیم مسکین اور بے سہاراخواتین وافراد میں تقسیم کیئے گئے انکاکہناتھاکے قربانی کااصل مقصددوسروں کی خدمت کرناہے الخدمت اپنے استطاعت کے علائقہ مکینوں کی خدمت کررہی ہے ہماری خدمت دیانت کے ساتھ ہے اس موقع پر آغاکلیم اللہ خان خلجی ،شبیراحمد میرانی،ڈاکٹرخالدالہٰی بھٹو،جان گل خلجی ودیگرذمہ داران بھی موجودتھے