سیکریٹریٹ کے ملازمین کیلئے ہیلتھ انشونس کارڈ کا اجراء کردیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کی زیر صدارت سیکریٹریٹ ایمپلائیز کیلئے ہیلتھ انشورنس کو منعقدہ ایک اہم اجلاس میں پالیسی کے چیدہ چیدہ نکات پر روشنی ڈالی ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سندھ محمد وسیم ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی ، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شازیہ رضوی ، سیکریٹری سروسز ریاض قریشی سینوا کے صدر نذرجلالانی اور دیگر موجود تھے ، اسکیم کے تحت ملازمین ، انکے والدین رفقائے حیات اور 28سال عمر تک کے بیٹے جبکہ شادی سے پہلے (غیر شادی شدہ )بیٹیاں ہیلتھ انشورنس اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے ۔ گریڈ ایک سے گریڈ 22تک تمام سیکریٹریٹ ایمپلائیزکمیٹی تین کیٹگریز میں مستفید ہونگے ۔ گریڈ 19تا22گروپ Aگریڈ 16تا18گروپ Bاور گریڈ ون (1)تاگریڈ 15گروپ’’C‘‘کے تحت سندھ بھر میں 175ہسپتالوں میں سے کسی بھی ہسپتال سے حسب سہولت علاج کراسکیں گے ۔ میٹرنٹی کیسسزاور ہاسپٹلائزیشن سمیت علاج معالجے کی دیگر سہولتیں دستیاب ہونگی ۔ گروپAسالانہ دس لاکھ ، گروپ Bسالانہ 7، لاکھ اور گروپ Cسالانہ 5لاکھ تک علاج کے مستحق ہونگے ۔ چیف سیکریٹری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیلتھ انشورنس اسکیم اردو ، سندھی اور انگریزی تراجم کے ساتھ متعلقہ افسران اور ملازمین کو فراہم کی جائے تاکہ سہولت سے مطالعہ کیا جاسکے ۔ سینواکے صدر نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اندھ حکومت چیف سیکریٹری رضوان میمن اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ چیف سیکریٹری نے تمام ایمپلائیز کو مبارکباد پیش کی ۔