شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام ہم سے بہتر: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام ہم سے بہتر: ڈاکٹر عبدالقدیر خان
شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام ہم سے بہتر: ڈاکٹر عبدالقدیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے، مضبوط اور خوشحال پاکستان ہر شہری کا خواب ہے، اس کی تعبیر کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، قیام پاکستان کیلئے ہمارے اسلاف نے انتھک جدوجہد اور کوششیں کی ہیں، ہم اسلاف کی کاوشوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پاکستان لاکھوں شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے اور یہی وہ خطہ ہے جہاں سے میر عرب کو ٹھنڈی ہوا آتی تھی یہ وطن ہمارا ایمان ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ملک کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھوں ہے۔ وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پرامن پاکستان کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہونے والا ہے۔ عالم اسلام کی قیادت عنقریب پاکستان کے ہاتھوں میں ہو گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے اور چین اور روس اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ روس اور چین نے ویتنام اور امریکہ کی جنگ میں بھی ویتنام کا ساتھ دیا تھا اور اب وہ شمالی کوریا کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا شمالی کوریا جوہری ٹیکنالوجی بناسکتا ہے یا نہیں تو ہاں وہ بناسکتے ہیں اور اس کا اندازہ انہیں شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائل پروگرام کے حوالے سے رابطوں کے دوران ان کے ماہرین سے ملاقاتیں اور کام کرنے سے ہوا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بقول جوہری ٹیکنالوجی میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے۔

مزید خبریں :پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے افتتاح کیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بتایا کہ میزائل پروگرام کے حوالے سے ان کا شمالی کریا دو مرتبہ آنا جانا ہوا، ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیں۔ تاہم وہ اس امکان کو رد کرتے ہیں کہ شمالی کوریا نے کبھی پاکستان کی ٹیکنالوجی اور علم سے کوئی فائدہ اٹھایا ہوگا۔ ’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔ ان کی مجموعی ٹیکنالوجی ہماری ٹیکنالوجی سے بہت بہتر ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی، عام ٹیکنالوجی، ہم نے کبھی نہ ان کی فکیلٹی دیکھی اور نہ ہی اس معاملے پر بات کی، ہم ان کے ساتھ میزائل کے پروگرام کرتے تھے جو سب کو پتہ ہے اور پاکستانی حکومت نے خود اعلان کیا کہ ہمارا ان سے رابطہ تھا۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایک ایٹمی بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔

مزید خبریں :آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھراﺅ،روٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی، مقامی اتھارٹیز کےساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،آسٹریلوی کرکٹ بورڈ

مزید :

قومی -