دوسرے صوبوں کے افراد کو ڈومیسائل کا اجرا روکنے کی درخواست مسترد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے دوسرے صوبوں کے افراد کو ڈومیسائل کا اجرا روکنے کی درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت جسٹس عرفان سعادت خان نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ قوم پہلے ہی تقسیم ہے اور اگر اس طرح کی درخواستیں آئیں گی تو قوم مزید تقسیم ہوگی، ہمیں اپنی سوچ کو وسعت دینا ہوگی۔ جسٹس عرفان سعادت خان نے دوسرے صوبوں کے افراد کو ڈومیسائل کا اجرا روکنے کی درخواست مسترد کردی۔