دیپیکا پڈکون نے رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

دیپیکا پڈکون نے رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی ...
دیپیکا پڈکون نے رنویر سنگھ اور شاہد کپور کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاندار اداکاری سے اپنی منفرد پہچان بنانے والی اداکارہ دیپیکا پڈکون کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ، انہوں نے نہ صرف بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی خوب نام کمایا ہے، اور اب انہوں نے ساتھی مرد اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کرکے بھی سب کو حیران کردیا ہے۔
فلم فیئر میگزین کی رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدماوتی میں دیپیکا پڈکون ، رنویر سنگھ اور شاہدکپور اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ بالی ووڈ میں روز ازل سے ہی مرد اداکاروں کا معاوضہ خواتین سے کہیں زیادہ رہا ہے لیکن دیپیکا پڈکون نے اس فلم میں مرد اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کیا ہے۔ فلم پدماوتی میں اداکاری کیلئے دیپیکا پڈکون نے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم وصول کی ہے جبکہ باقی دونوں مرد اداکاروں (رنویر سنگھ اور شاہد کپور) نے مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا ہے۔

مزید :

تفریح -