حسینہ واجد کی سنگدلی، روہنگیا کے مسلمانوں پر بنگلہ دیش داخلے کے دروازے بند کر دیئے
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کی سنگدلی، روہنگیا کے مسلمانوں پر بنگلہ دیش داخلے کے دروازے بند کر دیئے، بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا کہنا ہے کہ میانمر مسلمانوں کو بنگلہ دیش نہیں آنے دیں گے ،مسلمانوں کا وطن میانمار ہے وہ میانمر میں رہیں،حسین واجد کا کہنا تھا کہ بنگالی گارڈز نے سرحد عبور کرنے والوں پر فائرنگ نہیں کی ۔
واضح رہے کہ روہنگیا میں مسلمان روہنگیا فوج کے ظلم کا شکار ہیں اور بنگلہ دیش میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں تاہم حسینہ واجد نے روہنگیا کے مسلمانوں پر بنگلہ دیش داخلے کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔