پاکستان نے غوری میزائل در اصل کس ملک سے حاصل کیا ؟خود نہیں بنا یا بلکہ ۔۔۔ڈاکٹر عبد القدیر نے پہلی مرتبہ ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ ہر پاکستانی دنگ رہ جائے

پاکستان نے غوری میزائل در اصل کس ملک سے حاصل کیا ؟خود نہیں بنا یا بلکہ ...
پاکستان نے غوری میزائل در اصل کس ملک سے حاصل کیا ؟خود نہیں بنا یا بلکہ ۔۔۔ڈاکٹر عبد القدیر نے پہلی مرتبہ ایسے راز سے پردہ اٹھا دیا کہ ہر پاکستانی دنگ رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کہا ہے کہ شمالی کوریاکی ایٹمی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہتر ہے ،امریکی نشریاتی ادارے کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے شمالی کوریا سے نو ڈانگ میزائل حاصل کیا اور اس کا نیا نام غوری مزائل رکھ دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا میزائل پروگرام کے حوالے سے ان کا شمالی کوریادو مرتبہ آنا جانا ہوا، ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے۔ وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیں۔ تاہم وہ اس امکان کو رد کرتے ہیں کہ شمالی کوریا نے کبھی پاکستان کی ٹیکنالوجی اور علم سے کوئی فائدہ اٹھایا ہوگا،’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔ ان کی مجموعی ٹیکنالوجی ہماری ٹیکنالوجی سے بہت بہتر ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی، عام ٹیکنالوجی، ہم نے کبھی نہ ان کی فکیلٹی دیکھی اور نہ ہی اس معاملے پر بات کی، ہم ان کے ساتھ میزائل کے پروگرام کرتے تھے جو سب کو پتہ ہے۔ دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ طور پر ڈاکٹر قدیر نے نو ڈانگ میزائل ڈیزائن کو محفوط کرنے کیلئے درجن سے بھی زیادہ شمالی کوریا کا دورے کیے۔ شمالی کوریا سے نو ڈانگ میزائل پاکستان نے بھی حاصل کیا اور اس کا نیا نام غوری میزائل ہے۔
مزید خبریں :''حکومت پاکستان نے جب مجھے مزائل ٹیکنالوجی کے لیے شمالی کوریابھیجا تو مجھے پتہ چلا کہ ان کاایٹمی پروگرام۔۔۔،،ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا ،ایٹمی پروگرام کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو پریشان کردیا

مزید :

اسلام آباد -