سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی فریضہ حج ادا کیا

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی فریضہ حج ادا کیا
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی فریضہ حج ادا کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ فریضہ حج ادا کیا ہے اور ان کی منیٰ سے عرفات روانگی کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہے۔

میانمار میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ، چین نے بھی کریک ڈاﺅن شروع کردیا لیکن یہ مسلمانوں کیخلاف نہیں بلکہ ۔ ۔۔
تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے قریبی ساتھی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا رخ کیا ۔ سوشل میڈیا کے دور میں جنرل باجوہ نے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پراپنی حج کی ادائیگی کی صرف ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں احرام میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب حجاج کرام منیٰ کی خیمہ بستی سے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے میدانِ عرفات کی طرف روانہ ہو رہے تھے ۔

حضرت موسیٰؑ کی جانب سے سمندر کو تقسیم کرکے فرعون کی فوج کو تباہ کرنے کا واقعہ، سائنسدانوں کو سمندر کی تہہ میں ایسا ثبوت مل گیا کہ غیر مسلم بھی یقین کرنے پر مجبور ہوگئے، ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اُٹھیں گے
واضح رہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف پہلے ہی سعودی عرب میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے موجود ہیں، ان دونوں پرانے ساتھیوںکی آپس میں کوئی ملاقات ہوئی ہے یا نہیں ، اس بارے میں تاحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

Mina to Arafat-Haj 2017

A post shared by Asim Saleem Bajwa (@asimbajwa13) on

مزید :

ڈیلی بائیٹس -