شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی نئی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان فلموں میں انٹری کیلئے پوری طرح تیار ہیں ، جس کا اندازہ ان کی نئی تصویر دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنی 6 پیک ایبز والی باڈی دکھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور لوگوں کو اپنی سرگرمیوں سے پوری طرح آگاہ رکھتے ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ عنقریب بالی ووڈ میں دبنگ انٹری دینے والے ہیں۔
”میں صرف 17برس کی تھی رو اس اداکار نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا“، کنگنا رناوت نے دھماکہ کردیا، یہ اداکار کون ہے؟ ہرتیک روشن نہیں بلکہ۔۔۔
اب انہوں نے اپنے دو دوستوں کے ہمراہ جم میں لی گئی ایک سیلفی انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں آریان خان نے اپنی شرٹ کے بٹن کھول رکھے ہیں ۔ ان کی باڈی دیکھ کر تو یہی لگتا ہے کہ اب کچھ ہی دنوں میں شاہ رخ خان کے مداح انہیں ان کے بیٹے کے روپ میں فلموں میں دیکھنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے بچوں کے بارے میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کے بچوں کو فلموں میں آنا ہے تو پہلے انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنی ہوگی۔ شاہ رخ خان نے اپنے بچوں کیلئے کم از کم تعلیم کی حد گریجوایشن مقرر کر رکھی ہے۔