پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ،دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، وزیر دفاع، برکس اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کر دیا

پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ،دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، وزیر ...
پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ،دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، وزیر دفاع، برکس اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے برکس اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور یہاں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا ہے کہ پاکستان کے اپنے اورامریکاکے اپنے مفادات ہیں،دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں،ٹرمپ کے بیان پرخطرے کی غیرضروری گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں، خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کو کسی بیرونی جارحیت کا خطرہ نہیں،پاکستان کی تینوں مسلح افواج ملکی دفاع پر مامور ہیں اور ہر صورت میں وطن عزیز کا دفاع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ3 دن بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف4 اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے،چار ممالک کے دورے کے بعد وزیر خارجہ امریکا جائیں گے ،وزیر دفاع کا روہنگیا کے حوالے سے کہنا تھا کہ روہنگیا کے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں ،جلد پالیسی وضع کی جائے گی ۔