جڈی عید میلہ۔۔۔

جڈی عید میلہ۔۔۔
جڈی عید میلہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقامی ادبی تنظیم ازم آزمان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا دو روزہ جڈی عید میلہ تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا. تربت گوادر سمیت ہزاروں مقامی لوگوں نے شرکت کرکے اپنی عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا.عید میلے کا انعقاد شہر سے پانچ کلومیٹر دور تفریحی اور پرفضا مقام جڈی کے پہاڑ کے دامن ساحل کنارے کیا گیا.لوگ ایک طرف ساحل کی خوبصورت فضا سے لطف اندوز ہوتے رہے تو دوسری طرف بلوچی موسیقی کی خوب صورت دھنوں سے بھی محظوظ ہوتے رہے۔


میلے کے دوسرے روز تقریب میں اسٹنٹ کمشنر پسنی قربان مگسی.چیف آفیسر پسنی مندوست بلوچ.نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف حسین . چیرمین پسنی حکیم بلوچ .وائس چیرمین کے بی سعید اور دیگر اہم سرکاری اور سماجی شخصیت نے شرکت کی اور کامیاب عید میلے کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد دی.
حسب روایت ازم آزمان نے دوسری عید کو جڈی عید میلے کا انعقاد کرکے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھا.جہاں نہ صرف مقامی لوگوں کو عید کی پرمسرت موقع پر تفریح کا موقع فراہم کیا بلکہ دوسرے شہروں سے آنے والے سیاح بھی لطف اندوز ہوتے رہے اور رات بھر ساحل کنارے بلوچی موسیقی کے دھن سجتے رہے ، دیارشہر سے آئے ہوئے لوگوں نے رات بھی جڈی کے ساحل پر گزار دی.


عید میلے میں مقامی موسیقی کاروں کے ساتھ ساتھ فن کاروں نے خاکے پیش کیے جبکہ بچوں نے بھی اپنی پرفارمنس پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کئے. عید کے دوسرے روز شروع ہونے والے جڈی عید میلے میں لوگوں کا رش کافی رہا. ایک مقامی نوجوان نے بتایا کہ اس طرح کے میلے سے نہ صرف عید کی خوشیاں اپنے شہر میں انجوائے کا موقع ملے گا بلکہ علاقائی ثقافت بھی اجاگر ہوگی.
جڈی عید میلے میں مقامی فنکاروں نے اسٹیج شو کا شاندار مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کیا ۔جڈی عید میلے کی سیکورٹی کے فرائض پسنی پولیس کے چاک و چوبند دستوں نے سرانجام دی .جڈی عید میلے کے کامیاب انعقاد پر ازم آزمان کے منتظمین نے تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔۔۔.

۔

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -