مریم نوازاپنی والدہ کی انتخابی مہم کیلئے آج پی پی 140 کا دورہ کریں گی

مریم نوازاپنی والدہ کی انتخابی مہم کیلئے آج پی پی 140 کا دورہ کریں گی
مریم نوازاپنی والدہ کی انتخابی مہم کیلئے آج پی پی 140 کا دورہ کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازاپنی والدہ کی انتخابی مہم کیلئے آج پی پی 140 کا دورہ کریں گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز پی پی 140میں انتخابی مہم کیلئے شام 4بجے رائےونڈ سے نکلیں گی اورشام 5بجے کارکنوں سے خطاب کریں گی، مریم نواز ایم پی اے ماجد ظہور کے حلقے میں خطاب کیلئے ریلی کی شکل میں پہنچیں گی، ریلی کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ این اے 120 کا ضمنی الیکشن 17 ستمبر کو ہو گا جس کیلئے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ حکمران جماعت کی جانب سے بیگم کلثوم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر میدان میں ہیں، بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باعث ان کی انتخابی مہم ان کی بیٹی مریم نواز چلا رہی ہیں۔

مزید :

لاہور -