افغان سرحد سے آئے اغوا کاروں نے 17 مزدور اغوا کرلیے
خیبر ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے عادل خاد سے 17 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 18مزدور افغان سرحد کے قریب پانی کے منصوبے پر کام کر رہے تھے کہ اسی دوران افغان سرحد سے 10 کے قریب مسلح افراد آئے اور تمام مزدوروں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ایک مزدور موقع پاکر اغوا کاروں کے چنگل سے بچ نکلا اور سیدھا انتظامیہ کے پاس جا پہنچا اور ساری روداد سنائی۔ مزدور کے اطلاع دینے پر سکیورٹی فورسز حرکت میں آئیں اور فوری طور پر علاقے کا گھیراﺅ کرکے اغوا کاروں کی تلاش شروع کردی۔

