این اے 120 میں کسی امیدوار نہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت سے مقابلہ ہے،یاسمین راشد

این اے 120 میں کسی امیدوار نہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت سے مقابلہ ہے،یاسمین ...
این اے 120 میں کسی امیدوار نہیں، وفاقی اور پنجاب حکومت سے مقابلہ ہے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ایک پراپرٹی بیچ دیں تو 50 ہزار نئے گھربنائے جا سکتے ہیں،مریم نواز گلی گلی جاکر پوچھ رہی ہیں میرے ابا کو کیوں نکالا گیا،مریم نواز مناظرہ کرلیں کہ ان کے ابا کو کیوں نکالا گیا، این اے 120 میں پی ٹی آئی کی امیدوار یاسمین راشدنے انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں شیر سارے بھاگ رہے ہیں،پہلے بڑا بھائی بھاگا ہے اب چھوٹا بھی بھاگ گیا ہے، یاسمین راشدنے کہا کہ ہمارے دفاتر پر حملے اورفائرنگ کاسلسلہ جاری ہے میں کسی امیدوار نہیں وفاقی اور پنجاب حکومت کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہوں اگر حالات خراب ہوئے تو ذمے داری پنجاب حکومت پر ہوگی، پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ نواز شریف کو اب پتہ چلا کہ حلقے کے مسائل کیا ہیں ، سابق وزیراعظم نے عوام کے بجائے اپنی فیملی کا ہی سوچا ہے ،این اے 120 کے عوام نواز شریف سے تنگ ہیں جیت تحریک انصاف کی ہو گی۔

مزید :

لاہور -