ڈونلڈ ٹرمپ میر ی دلہن ہیں نہ میں ان کا دولہا،روسی صدر نے صحافی کے سوال پر برجستہ جواب دے کر سب کو ہنسا دیا
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید اجتناب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میری دلہن ہیں نہ میں دولہا۔پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے روسی صدر سے سوال کیا کہ کیا وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے مایوس ہوئے ہیں ؟اس سوال پر ولادی میر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے سے اجتناب کیا اور صرف یہ کہا کہ وہ میری دلہن ہے نہ میں اس کا دولہا ۔اس موقع پر ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ ہوتا ہے تو روس کا ردعمل کیا ہو گیا ۔اس پر روسی صدر نے کہا کہ امریکہ کے اندرونی معاملات پر بات کرنا غلط ہو گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے تھے تو روس کے بہت سے افسران نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور روسی صدر نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے خواہ ہیں ۔
مزید خبریں :سرحدی تنازعے کے بعد نریندر مودی کی چینی صدر سے ملاقات ،بھارتی وزیر اعظم نے دہشت گردی پر بات نہیں کی :بھارتی وزارت خارجہ