نریندر مودی دوستی کی پینگیں بڑھانے میانمار پہنچ گئے

نریندر مودی دوستی کی پینگیں بڑھانے میانمار پہنچ گئے
نریندر مودی دوستی کی پینگیں بڑھانے میانمار پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون(ڈیلی پاکستان آن لائن)میانمار کی سرکاری فورسز اور شدت پسند ملیشیا کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جس کی مذمت پوری عالمی برادری کر رہی ہے مگر ایسے موقع پر ”گجرات کا قصاب “ نریندر مودی دوستی کی پینگیں بڑھانے برمی دارلحکومت رنگون پہنچ گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ میر ی دلہن ہیں نہ میں ان کا دولہا،روسی صدر نے صحافی کے سوال پر برجستہ جواب دے کر سب کو ہنسا دیا


ببھارت میں مسلمانوں کے قاتل وزیراعظم نریندر مودی چین میں منعقدہ برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بعدبرمی حکومت کوشدید سفارتی بدنامی سے بچانے کے لئے میانمار پہنچ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی میانمار کے صدر ہیٹن کیاو سے ملاقات کرےں گے اور مسلمانوں کے قاتل دونوں رہنما میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں بڑھتی خونریزی پر گفتگو کریں گے۔ مودی نے میانمار میں جاری بھارتی انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔مودی میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش رہنے والی نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات اور ہندو مندر کا دورہ بھی کریں گے۔ بھارت کی جانب سے میانمار میں ایک اور سہہ فریقی ہائی وے منصوبہ بھی زیرغور ہے جس کے تحت بھارت، تھائی لینڈ اور میانمار کو باہم منسلک کیا جائے گا۔