”میرا شوہر مجھے مارتا ہے اور کہتا ہے کہ دوسرے لوگوں کیساتھ بھی۔۔۔“ بھارت کی معروف اداکارہ نے شوہر کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی، ایسے الزامات عائد کئے کہ بالی ووڈ انڈسٹری بھی ہل کر رہ گئی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ پکھی شرما المعروف بوبی ڈارلنگ نے اپنے شوہر رامنک شرما پر گھریلو تشدد، غیر فطری جنسی عمل اور جہیز کے معاملے پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا دی ہے اور کہا ہے کہ ان کا شوہر انہیں مار ڈالے گا اور قتل کو فطری موت کا رنگ دیدے گا۔
2005ءمیں جنس تبدیلی کے بعد پنکج شرما سے پکھی شرما المعروف بوبی ڈارلنگ بننے والی اداکارہ کی 2016ءمیں بھوپال کی ایک کاروباری شخصیت رامنک شرما کیساتھ شادی ہوئی تھی جو ایک ڈراﺅنے خواب میں بدل چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رامنک شرما شراب کے نشے میں دھت ہو کر تشدد کرتا ہے اور دوسرے لوگوں کیساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کا کہتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بوبی ڈارلنگ نے کہا کہ ”میں صرف طلاق چاہتی ہوں ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ مجھے مار دے گا یا مروا دے گا اور پھر اسے قدرتی موت ثابت کر دے گا۔ مجھے بہت زیادہ شک ہے اور مجھے اب رامنک پر بالکل بھی یقین نہیں رہا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ ”اگر وہ اب بھی مجھ سے پیار کرتا ہے تو میرا بھوپال میں واقع پینٹ ہاﺅس، میری ایس یو وی گاڑی اور ممبئی میں واقع فلیٹ واپس کرنے کیساتھ باہمی رضامندی سے طلاق دیدے۔ اگر وہ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے یہ سب کچھ اپنے پیسوں سے خریدا ہے تو اس کے ثبوت فراہم کرے۔ میں نے ممبئی کا فلیٹ اپنی خون پسینے کی کمائی سے 2003ءمیں خریدا تھا جب میرا نام پنکج شرما تھا۔ اور میرے پاس ان سب چیزوں کی خریداری کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔“
بوبی ڈارلنگ نے بھوپال پولیس پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خیال وہ رامنک شرما کی طرف داری کر رہی ہے اور ایک خاص مقصد کے تحت اس کیس پر سست روی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھوپال پولیس آئی یوگیش چوہدری کو بھی انہوں نے ایس ایم ایس کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”بلاتکاری بابا“ رام رحیم کی ”مونہہ بولی“ بیٹی ہنی پریت نے سزا والے دن منصوبہ بنایا تھا کہ۔۔۔“ ہنی پریت سنگھ اچانک غائب ہو گئی مگر کیوں؟ رام رحیم کی سزا کے بعد اب تک کی سب سے خوفناک خبر آ گئی
بوبی نے اپنی گفتگو میں ایک کولار پولیس سٹیشن میں تعینات کانسٹیبل ”نندو“ کا ذکر کیا اور کہا کہ ”میرا شوہر جب بھی کوئی غیر قانونی کام کرتا ہے تو نندو اسے بچاتا ہے۔ مجھے اس کے عہدے کے بارے میں نہیں معلوم مگرماضی میں بھی جب اس نے کوئی غیر قانونی کام کیا تو نندو نے ہی اسے بچایا۔“