برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے

برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے
 برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کو نذر آتش کیے جانے کے باعث ہزاروں مہاجرین بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جن کی تعداد سوا لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔مسلم دنیا کے لیے رونگٹے کھڑے کردینے والی اس صورتحال پر قومی کرکٹر بھی خاموش نہ رہ سکے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ برما کی صورتحال پر افسردہ ہوں، عالمی طاقتوں کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر کوئی قدم اٹھانا چاہیے۔اس سے قبل اظہر علی نے پیغام دیتے ہوئے کہا تھاکہ غیر انسانیت پر دنیا کو کسی صورت چپ نہیں رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ برما کی صورتحال دیکھ کر انتہائی دکھ میں ہوں اور وہاں کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔
مزید خبریں :وہ قومی کرکٹر جس نے عیدالاضحی کی نماز ہی نہیں پڑھی اور میڈ یا پر سب کے سامنے اعتراف بھی کر لیا ،یہ کون ہیں ؟ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

مزید :

کھیل -